kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



مہجور القرآن


جب قومیںپستی میں گرتی ہیں تو ان کی کیفیت پہاڑ کی بلندی سےلڑھکنےوالی شئےکی مانند ہوتی ہی۔ وہ گرتی چلی جاتی ہیں، بڑی تیزی سی، زخم پر زخم کھاتی ہوئی، ہڈیاں تڑواتی ہوئی، انہیں زمین و آسمان الٹ پلٹ ہوتےدکھائی دیتےہیں۔ حواس قابو میں نہیں رہتےکہ کسی مضبوط سہارے( عروة الوثقٰی ) کو ہی تھام کر خود کو بچا لیں۔۔ مسلم قوم کی موجودہ کیفیت بھی ایسی ہی ہی۔ پوری قوم پستی اور ذلت کےعمیق غار میں گرتی چلی جارہی ہےاور کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا ہےکہ اس تنزلی اور خواری سےکس طرح نجات حاصل کی جائی۔وقتاً فوقتاً کچھ دردمندانِ قوم اٹھتےہیں اور اپنی اپنی سمجھ بوجھ کےمطابق علاج تجویز کرتےہیں، لیکن صورت احوال یہ ہےکہ :
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
حکیم الامت علّا مہ اقبال نےبہت پہلےایک نسخہ تجویز کیا تھا :
وہی دیرینہ بیماری ، وہی نامحکمی دل کی علاج اس کا وہی آبِ نشاط انگیز ہےساقی
یہ آبِ نشاط انگیز کیا ہی؟ ’ القرآن‘۔۔۔ القرآن نےانسانوں کو جو ضابطئہ حیات (الدین) عطا کیا ہےاس کو ’الاسلام‘ کہ کر پکارا ہی۔مسلم قوم کا یہ دعویٰ ہےکہ وہ ’الاسلام‘ کی پیروکار ہی۔ کیا واقعی مسلم قوم کایہ دعویٰ درست ہی؟یا انہوں نےمحض زبانی طور پر یہ دعویٰ کیا ہوا ہےاور ان کےاعمال و عقائد اس دین کےتقاضوں کےبر خلاف ہیں۔۔۔ آئیےایک نظر جائزہ لےکر دیکھتےہیں کہ مسلم قوم نےآخر ایسا کون سا جرم کیا ہےجس کی وجہ سےوہ ذلت اور مسکنت کا پیکر بن چکی ہی۔
تاریخ اسلام یا تاریخ مسلم: ’اسلام‘ کی تاریخ رقم کرتےہوئےمؤرخین نےدو بنیادی غلطیاں کی ہیں۔ پہلی غلطی یہ کہ انہوں نے’اسلام‘ کی تاریخ اور’ مسلم قوم ‘کی تاریخ کو ایک ہی شئےسمجھ لیا۔ اس غلطی کی وجہ سی’مسلم قوم کےعروج و زوال‘ کو اصطلاحی طور پر ’اسلام کا عروج و زوال‘ بنا کر سمجھا اور سمجھایا گیا، جس نےبہت سی دیگر غلط فہمیوں کو بھی جنم دیا۔ حقیقت یہ ہےکہ ’اسلام‘ کو تو زوال ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ یہ اﷲ کا عطا کردہ نا قابلِ تبدیل نظامِ حیات ہی۔ جب سےکرئہ ارض پر بنی نوع آدم نےشعور سنبھالا ہےاسی واحد نظریہ حیات کو اپنانےوالوں نےدنیا میں سرفرازیاں اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس نظریہ حیات میں ترقی بھی ہےاور ارتقاءبھی ، معراج بھی ہےاور مدارج بھی۔ اس کےسوا کوئی اور نظریہ حیات انسان کو وہ روشنی عطا کر ہی نہیں سکتا جس میں وہ اپنےسامنےکا راستہ روشن دیکھ سکےاور بےخوف و خطر آگےہی آگےبڑھتا چلا جائےاورساتھ ہی درجہ بدرجہ بلند تر بھی ہوتا چلا جائی۔ ’مسلم قوم‘ کا نام مؤرخین نےاس قوم کو دےدیا جنہوں نےایسےخاص معاشرےمیں جنم لیا جہاں چند مخصوص عقائد و رسومات کو تقدّس کا جامہ پہنایا جاتا ہی، اور ان عقائد و رسومات پر عمل کرنےوالوں کو احترام و عزت کا مستحق سمجھا جاتا ہی۔یہ صورت حال دنیا کےدیگر مذاہب کےپیروکاروں میں بھی پائی جاتی ہی۔ اسطرح ’اسلام‘ بھی دنیا کےدیگر مذاہب کی مانند ایک مذہب بنا دیا گیا ہےاور اس کی انفرادیت و خصوصیت کو توہمات میں گم کر دیا گیا ہی۔ ایک مدت مدید سےمسلم قوم نےان اصولوں اور نظریات کو ترک کر رکھا ہےجو ’الاسلام‘ نےپیش کیا تھا۔ چنانچہ اگر ایک خاص دور میں مسلم قوم نے’الاسلام‘ کو اپنا لائحہ عمل بنایا تھا تو عروج بھی پایا تھا، لیکن جب انہوں نےاس نظریہ حیات کو چھوڑ کر دوسرےنظریات اپنا لئےتو قوانینِ الٰہی کی رو سےان کا زوال لازمی تھا۔ اصل حقیقت یہ ہےکہ جس طرح زمین اناج اگلتےوقت کسان کا خاندان، اس کا مذہب، اس کی نسل کےبارےمیں سوال نہیں کرتی ، بلکہ وہ فطری قوانین کی بنیاد پر اناج اگاتی ہی۔ اسی طرح قوانین الٰہی کی رو سےجو قوم بھی’الاسلام‘ کےاصولوں پر عمل پیرا ہوتی ہےاسےکامیابی ، کامرانی اور دوسری قوموں پر بالادستی عطا کی جاتی ہی۔




Go to Page :

*    *    *

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)